سان فرانسسكو/15جون(ایجنسی) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سان فرانسسکو میں 5 جون کو ہونے والے کانٹے دار مقابلے کے بعد 45 سالہ سیاہ فام خاتون لنڈن بریڈ اپنے مضبوط مخالف امیدوار مارک لینو کو شکست دے کر میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ لنڈن بریڈ 2020ء تک سان فرانسسکو کے میئر کے فرائض انجام دیں گی، وہ امریکا کی سیاسی تاریخ میں پہلی سیاہ فام خاتون میئر ہوں گی۔
font-size: 18px; text-align: start;">بریڈ نے اپنی کامیابی کو انصاف اور خدمت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ نسل پرستی اور تعصب تھا لیکن انصاف اور خدمت کے سامنے کوئی جیت نہیں سکتا۔ امریکا میں سیاہ فام باشندے بھی اس سرزمین کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں جتنا کہ سفید فام افراد حصہ ڈال رہے ہیں، میرا تعلق سیاہ فام یا سفید فام سے نہیں بلکہ میری شناخت امریکا ہے جہاں انسان کو اس کے کردار اور عمل سے جانچا جاتا ہے اس کی جلد کی رنگت سے نہیں۔