برازیل/9فروری(ایجنسی) برازیل کی ایک خاتون ایم پی کو عصمت ریزی کی دھمکی دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، دراصل خاتون رکن پارلیمان ana-paula برازیل کی پارلمینٹ میں لو کٹ ڈریس پہن کر آئی تھی جسکے بعد لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا، 43 سالہ آنا پاولا ana-paula نے اسی سال جنوری میں انتخاب جیت کر پارلیمنٹ پہنچی، پارلیمنٹ میں جو ڈریس پہن کر ana-paula پہنچی تھی اسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ سارا ہنگامہ مچ گیا، ana-paula کی تصویر پر جس دن تنازعہ اٹھا، وہ انکا پارلیمنٹ کا پہلا دن تھا، اسی دن ana-paula نے حلف لیا تھا.
برازیل کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھ آن لائن یوزرس ایسے بھی تھے جنہوں نے خاتون رہنما کی تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے عصمت ریزی کی دھمکی دے دی، حالانکہ خاتون ایم پی نے اس یوزرس کی دھمکیوں سے گھبرائی نہیں
بلکہ انہیں جواب دیا، اپنے ڈریس کو لیکر کہا کہ میں جیسی ہوں ویسی ہی رہوں گی، میں اکثر ایسی ہی ٹائٹ اور لو-کٹ ڈریس پہنتی ہوں، اور وہی پہننا جاری رکھوں گی جو میں چاہتی ہوں.