حیدرآباد26دسمبر(ایجنسی)تتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر وآندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو نے وزیراعظم نریندر مودی کے چھ جنوری کو دورہ آندھراپردیش پر نکتہ چینی کی اورکہاکہ مودی کا یہ دورہ ریاست کی تقسیم سے آئے زخموں پر محض نمک چھڑنے کے مترادف ہے۔ نائیڈو نے کہاکہ مودی نے ریاست کی ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور آندھراپردیش تنظیم نویکٹ2014میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ نائیڈو کے مطابق اگر مودی پولاورم پراجکٹ کے تعمیری کاموں کامعائنہ
کرلیں یا دارلحکومت میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے آتے تب یہ اچھی بات ہوتی تاہم وزیراعظم محض بی جے پی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔ چندرابابونائیڈو نے اس موقع پر تلگودیشم پارٹی کے کیڈر سے کہاکہ مودی کے مجوزہ دورہ کے خلاف یکم جنوری کو ریاست بھرمیں مظاہر ے کیے جائیں۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور جن سینا پارٹی کے صدر پون کلیان سے استفسار کیاکہ وہ مودی سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ وہ تنظیم جدید بل میں دیئے گئے وعدوں کوپورا کئے بغیر کیوں ریاست کا دورہ کررہے ہیں۔