the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
جدہ،23اگسٹ (ایجنسی) غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں بنائی گئی 45 سیکنڈ کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز روڈ کے ٹریفک سگنل پر نیکر پہنے اور کانوں میں ہیڈفون لگائے ایک فربہ لڑکا چلتا ہوا سڑک کے بیچوں بیچ آکر کھڑا ہوگیا۔ پھر وہ ویڈیو بنانے والے کی طرف دیکھ کر مسکرایا اور انگریزی گانے کی دھن پر ناچنا شروع کردیا۔

اس دوران کئی گاڑیاں بھی سگنل پر آکر کھڑی ہوگئیں۔



لیکن وہ گرد و پیش سے بے نیاز ناچتا رہا۔ یہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی جسے دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اس میں بعدازاں ایڈیٹنگ کرکے میوزک شامل کیا گیا۔

سعودی پولیس نے عوامی مقام پر نامناسب رویہ اختیار کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں لڑکے کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور مقدمہ درج ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ڈیبنگ ڈانس پر پابندی عائد ہے جس میں ایک بازو سے چہرہ چھپایا اور دوسرے بازو کو پیچھے کی جانب بڑھایا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.