the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) حکومت نے واضح کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے دونوں ٹیکے محفوظ ہیں اور اس حوالے سے کسی طرح کا کوئی بھرم نہیں ہونا چاہیے لوک سبھا میں جمعہ کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا،’ ویکسین کسی بھی بیماری سے بچاؤ اور ان سے ہونے والی اموات کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں کسی بھی ویکسین کو اجازت دیے جانے سے قبل اس کا سائنٹیفک تجربہ ہوتا ہے۔ تجربے کے



نتائج کی بیناد پر اسپیشل کمیٹی اس کا تجزیہ کرتی ہے‘۔
انہوں نے کہا،’ ٹیکوں کو اجازت دینے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) جیسے عالمی تنظیم کا کردار ہوتا ہے۔ جب پوری دنیا کورونا کے ان ٹیکوں پر یقین کر رہی ہے اور حکومت اسے سب کے لیے مہیا کروا رہی ہے تو بھرم سے باہر آکر ہر کسی کو لینا چاہیے‘۔
وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں قومی صحت مہم کے تحت 12 زیادہ ٹیکے مفت میں بچوں کو دیے جا رہے ہیں اور ان ٹیکوں کی وجہ سے ہم نے چیچک اور پولیو جیسی بیماریوں سے نجات پائی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.