نئی دہلی،10 جون (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ چین کے فوجیوں کے ہندوستانی سرحد میں گھس آنے کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی اس پورے واقعہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’چین ہماری سرحد پر آگیا ہے اور لداخ میں ہمارے
علاقے پر قبضہ کرچکا ہے۔ اور اس درمیان وزیر اعظم خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، اس پورے واقعہ میں وہ کہیں نظر نہیں آرہے ہیں‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شائع کی ہے ، جس کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ چین نے جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے پوری وادیٗ گلوان اورپانگونگ تسو کے ایک حصے پر اپنا دعویٰ بتارہا ہے۔