حیدرآباد14جولائی(یواین آئی)مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والے مشہور تہواروں میں تلنگانہ کے سب سے مشہور تہواروں میں سے ایک بونال کو شامل کرنے کی مساعی کریں گے۔
مسٹرریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے،
نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں منعقدہ ریاستی سطح کے بونال تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر اس تہوار کو منایاجارہا ہے جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔