دمشق ،10جنوری:-شام کی راجدھانی دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بمباری کے نتیجے میں کم از کم 15 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری
فار ہیومن رائٹس کے مطابق مشرقی غوطہ کے علاقے میں شامی حکومتی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
آبزرویٹری کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں 85 دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔