کو (AI119) ممبئی 10 مارچ (یو این آئی) : ایئر انڈیا کی ممبئی سے نیو یارک جانے والی پرواز پیر کے وسط میں واپس لوٹنا پڑا جب طیارے کے واش روم میں دھماکے کی دھمکی دینے والا نوٹ دریافت ہوا۔ بتا جاتا ہے کہ پرواز نے معیاری حفاظتی پروٹوکول کی پیروی کی اور آج صبح10.25 بجے ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوبارہ اتری۔ لینڈنگ کے بعد سیکورٹی اداروں نے
طیارے کی لازمی چیکنگ شروع کر دی۔
ایئر انڈیا نے مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ممبئی پولیس کے زون 8 کے ایک سینئر پولیس افسر نے سیکورٹی خطرے کی تلاش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عام دھمکی آمیز نوٹ کی طرح ہے جو بیت الخلا میں پایا گیا، اور اس کے ساتھ ، معیاری طریقہ کار کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔