نئی دہلی، یکم ستمبر :- سپریم کورٹ بوفورس توپ گھپلہ معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اجے اگروال کی درخواست پر اکتوبر میں سماعت کریگی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانویلكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی
بنچ نے معاملہ پر فوری سماعت کی مسٹر اگروال کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی سماعت اکتوبر میں کریگی۔
مسٹر اگروال نے عدالت میں عرضی دائر کرکے بوفورس گھپلہ معاملے کی دوبارہ سماعت کرنے کی درخواست کی ہے۔