حیدرآباد/6نومبر(ایجنسی) تلنگانہ میں جہاں انتخابات قریب ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی جلسوں میں مصروف ہیں ااور سبھی لیڈر انتخابی سرگرمیوں میں مشغول ہیں وہیں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ( ٹی آر ایس ) کے ایک لیڈر کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ وقار آباد ضلع کے سلطان پور گاوں میں ٹی آر ایس لیڈر نارائن ریڈی کا مبینہ طور پر پتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے ریڈی کی لاش منگل کی صبح برآمد کی ۔
ریڈی کے قتل کی خبر ملتے ہی ان کے حامی مشتعل ہوگئے ۔ مشتعل حامیوں نے کانگریس پارٹی کے دو کارکنان پر حملہ کردیا اور ان کی جم کر پٹائی کی ۔ ان دونوں کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو نارائن گروپ اور ان کے مخالف گروپ کے درمیان اگلے الیکشن کو لے کر تنازع ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد تنازع میں نارائن ریڈی کا قتل کردیا گیا ۔