عمان، 30 اپریل (رائٹر) شام کے صوبہ حما میں مسلسل دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسیاں ان دھماکوں کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی نے یہ معلومات دی۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے اگرچہ دھماکوں کی جگہ کی تفصیلات نہیں دی ہے لیکن مشرقی حما کے دو باشندوں کے حوالے سے معلومات دی گئی ہے کہ ایران کی حمایت فوجیوں کے ٹھکانوں پر دھماکے ہوئے
ہیں۔
اسرائیل نے بار بار شام میں حکومت یافتہ فوجوں کی چوکیوں پر حملے کئے ہیں۔ اسی مہینے اسرائیل نے شام کے ہوائی ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا جس میں سات ایرانی فوجیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اسرائیل نے متنبہ کیا ہے کہ جنگ سے متاثرشام میں وہ ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے جس سے ایران کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آنے کا اندیشہ ہے۔
رائٹر،اظ