اسلام آباد، 8 مئی (ایجنسی)سپریم کورٹ سے توہینِ مذہب کے مقدمے میں بری ہونے والی پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ نورین عرف آسیہ بی بی بیرون ملک منتقل ہو گئیں۔
سرکاری حکام نے بتایا کہ توہین رسالت کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا یافتہ
مسیحی خاتون برسوں سے جیل میں قید تھیں، جن کی سزا سپریم کورٹ پلٹ دیئے جانے کے بعد وہ ملک سے رخصت ہوگئی ہیں۔
ڈان نیوز نے دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آسیہ بی بی ملک سے جاچکی ہیں، وہ آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے وہ اس سفر پر گئی ہيں۔