ریاض/17اپریل(ایجنسی) سعودی عرب میں کئی عشروں کے بعد دارالحکومت الریاض میں بدھ سے پہلا سینما گھر کھل رہا ہے۔مملکت میں اس تفریحی سرگرمی کے آغاز سے قبل کیا آپ درج ذیل معلومات آگاہ ہیں ۔ اگر نہیں تو پھر جانیے :
* سعودی عرب نے آیندہ پانچ سال کے دوران میں 15 شہروں میں 40 سینماگھر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام مملکت میں تفریحی شعبے کی ترقی کا حصہ ہے۔2030ء تک 25 سعودی شہروں میں ایک سو تھیٹر قائم کیے جائیں گے۔
* سعودی وزارت ِاطلاعات کے مطابق 2030ء تک مختلف
شہروں میں 350 سینما تھیٹر کھولے جائیں گے اور ان کی 2500 سکرینیں ہوں گی۔
* سعودی عرب میں سینما گھر چلانے کے لیے جس کمپنی کو پہلا لائسنس جاری کیا گیا ہے ، وہ امریکی کمپنی اے ایم سی ہے۔
* سعودی دارالحکومت الریاض کے ایک عارضی سینما گھر میں سب سے پہلے فلم بلیک پینتھر دکھائی جارہی ہے۔امریکا میں یہ فلم اب تک ساڑھے 66 کروڑ ڈالرز کا کاروبار کر چکی ہے اور شمالی امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی یہ تیسری فلم ہے۔