حیدرآباد، 13 فروری (ذرائع) حیدرآباد میں 78 کلو کی کالے رنگ کی نایاب مچھلی لائی گئی ہے- یہ مچھلی پروٹین نان ویج مارٹ نے ویزاگ پورٹ سے منگوائی ہے- بلیک مرلن مچھلی کو تیلگو میں کمبھ کونم چھاپا کے نام سے جانا جاتا ہے- اس نایاب مچھلی کو مچھواروں نے
وشاکھاپٹنم کے ساحل سے 10 دنوں کی مشقت کے بعد پکڑا ہے- وہاں سے یہ حیدرآباد منگوائی گئی ہے-
جس کمپنی نے اس مچھلی کو یہاں حیدرآباد منگوایا ہے اسکے ایک ترجمان نے کہا کہ مرلن مچھلی کو زمین کی سب سے تیز مچھلی کا نام دیا گیا تھا، یہ 36 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر سکتی ہے-