حیدرآباد 29جو لائی (یواین آئی) فیب سٹی میں پریمئیر انرجی سولار کمپنی کے آغاز کے سلسلہ میں روانگی کے دوران تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی کاروں کے قافلہ کو بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی۔
رنگاریڈی ضلع کے تُکوگوڑہ کے حدود میں اچانک بی جے
وائی ایم کے کارکن سڑک پر نکل آئے اور وزیر موصوف کی کاروں کے قافلہ کی روانگی میں رکاوٹ پیداکرنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر چوکس پولیس نے ان کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے وزیر کی گاڑیوں کے قافلہ کے لئے راہ ہموار کی۔
اس موقع پر بی جے وائی ایم کے کارکنوں نے کے تارک راماراو کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔