the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،18 مارچ(یو این آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راج ببر نے بنگلور کے ریسارٹ میں ٹھہرے ہوئے مدھیہ پردیش کے کانگریس ممبران اسمبلی سے ملاقات کرنے گئے پارٹی رہنما دگوجے سنگھ کو حراست میں لینے کو تانا شاہی قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ جو اس طرح کا ظلم برداشت نہیں کرے گا اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
مسٹر ببر نے پارلیمنٹ کے احاطےمیں صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر سنگھ پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں،وہ مدھیہ پر دیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں،اگر وہ اپنے ساتھ کام کر چکے ممبران اسملی سے ملاقات کرنے بنگلور کے ایک ریسارٹ میں جاتےہیں تو انہیں مدھیہ پردیش کے عوامی نمائندے سے ملاقات کی اجازت دینے میں کیا پریشانی ہے۔اگر مسٹر دگوجے سنگھ ان لوگوں سے بات کر کے



اختلافات دور کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کسی کو کیا دقت ہو سکتی ہے۔
راجیہ سبھا رکن مسٹر ببر نے کہا کہ کس قانون کے تحت مسٹر سنگھ کو ریسارٹ میں ٹھہرے ممبروں سے ملنے نہیں دیا گیا اور انہیں حراست میں لیا گیا۔انھوں نے الزام لگایا کہ ان دنوں قانون نافذ کرانے والی ایجنسیاں ویسا ہی کرتی ہیں جیسا بی جے پی کے لیڈر کروانا چاہتے ہیں۔بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں تانا شاہی کا عالم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر سنگھ بنگلور کے ایک ریسارٹ میں ٹھہرے ہوئےمدھیہ پردیش کے 22-21 ارکان اسمبلی سے ملاقات کرنے گئے تھے جہاں انھیں حراست میں لے لیا گیا۔اس معاملےکے تعلق سے کانگریس ممبران نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی زبر دست ہنگا مہ کیا جس سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.