the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 06 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا چکے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں مسٹر گہلوت نے آج یہاں مشرقی راجستھان کینال اسکیم (ای آر سی پی) پر کانگریس کانفرنس میں یہ بات کہی انہوں نے کنہیا لال قتل کیس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اتنا سنگین واقعہ ہوا اور بی جے پی لیڈر حیدرآباد چلے گئے، اب سات دن بعد ادے پور کنہیالال کے گھر جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کے دن میں نے جودھ پور کے تمام پروگرام چھوڑ کر جے پور



آیا اور بی جے پی لیڈر گلاب چند کٹاریہ سے بات کی کہ اس واقعہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی ہے، مسٹر کٹاریا نے کہاکہ وہ حیدرآباد جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں خود ادے پور گیا اور مسٹر کنہیا لال کے خاندان سے ملاقات کی۔ سات دن بعد آپ کنہیا لال کے گھر جاتے ہو، یہ ایک سنگین واقعہ تھا اور اس میں دونوں مرکزی ملزمان کو فوری طور پر پکڑا لیا گیا تھا اور کارروائی کی گئی اور کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی، لیکن آپ لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں اور جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہو، ہم نے آپ کے منصوببے کوناکام بنادیا اور آپ کچھ نہ کر سکے، راجستھان کے لوگ سب کچھ سمجھ گئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.