حیدرآباد5مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے گروپ Iامتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت دیئے جانے کی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے سوشیل میڈیا کنوینر و صدرنشین
تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کرشنا کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیاجس میں انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا تھا کہ اروند دھرماپوری کو ملک کے اصولوں کے بارے میں معلومات رکھنی چاہئے۔
یوپی ایس سی نے مسابقتی امتحانات کو اردو میں تحریر کرنے کے رہنمایانہ خطوط میں اختیاردیاہے اور آئین کے 8ویں شیڈول کے مطابق اردو میں امتحانات تحریر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔