حیدرآباد 26جون (ایجنسی)مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ Shivraj Singh Chouhan شیو سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ بی جے پی تلنگانہ میں مزید مستحکم ہوگی۔
ان کے مطابق آنے والے دنوں میں ریاست پر مزید توجہ مرکوز کی جائے گی کیوں کہ پارٹی نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں 20فیصد ووٹ حاصل کیے۔
چوہان
نے پارٹیکی رکنیت سازی مہم کے تحت پہلی مرتبہ حیدرآباد کادورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی 6جولائی کو رکنیت سازی مہم کا رسمی آغازکریں گے جب کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کہ سماج کے تمام طبقات بشمول کھلاڑیوں اور آرٹسٹوں کو پارٹی کی رکنیت دی جائے۔