حیدرآباد27اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے حلقہ حضورآباد کیلئے بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ منشور کو ایک بڑا لطیفہ قراردیا۔
انہوں نے حضورآباد اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم کے آخری دن کہاکہ اگرچہ کہ ٹی آرایس بی جے پی کے لیڈروں سے یہ مطالبہ
کررہی ہے کہ وہ یہ بتائے کہ حضورآباد میں بی جے پی امیدوار کی کامیابی پروہ کیاکرے گی تاہم بی جے پی اس پر کوئی جواب نہیں دے سکی۔
انہوں نے ہر گھر کو پانی سپلائی کرنے بی جے پی کے وعدہ پر کہا کہ ٹی آرایس نے چار سال پہلے ہی مشن بھاگیرتا کے ذریعہ ہر گھر کو پانی کی سپلائی کا آغاز کیاتھا۔