the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:31جنوری(یواین آئی) کانگریس قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے پیر کو بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) حکومت کو بنیادی ضروریات کی اشیاء کی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتےہوئے جب کسانوں ،مڈل کلاس اور محنت کش طبقے کی آمدنی کم ہورہی ہے بی جے پی کی آمدنی 780 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 4850کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا ’مہنگائی سے نجات کے لئے بی جے پی کی شکست فاش ضروری ہے۔
پارٹی کے ریاستی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرجو والا نے کہا’قبرستان سے لے کر تفریق تک ہر ایک چیز کا ذکر کیا جارہا ہے لیکن جوچیزیں ریاستی عوام کی زندگیوں پر اثرانداز ہوتی ہیں اس پر بحث نہیں کی جارہی ہے۔آج مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں ہورہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ مودی۔ یوگی راج میں روز مرہ کی چیزیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ وہ عوام الناس کے پلیٹ



سے دور ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس اقتدا رمیں 400روپئے میں ملنے والا گیس سلنڈر آج 1000 روپئے ہوگیا ہے۔کھانے کے تیل 200 روپئے،دال 150روپئے،پٹرول100روپئے اوراشیاء خوردنی کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ2.5کروڑ عوام انڈین ریلوے سے سفر کرتے ہیں۔کانگریس کے اقتدار میں ایک کلو میٹر کا چارج32 پیسے تھا جسے آج بی جے پی حکومت نے بڑھا کر 1.10 روپئے فی کلو میٹر کردیا ہے۔
اس حکومت نے محض سفر خرچ کو نہیں بڑھایا ہے بلکہ پلیٹ فارم کی ٹکٹوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ اضافہ کیا ہے. یکم جنوری سے حکومت نے متعدد پروڈکٹوں پر جی ایس ٹی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومت نے 1000 روپئے سے اوپر کے کپڑوں کی قیمت پر 5فیصد سے 12فیصدی کا اضافہ کیا ہے۔کانگریس کے احتجاج اور پانچ ریاستوں میں الیکشن کے پیش نظر اسے 31مارچ تک کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.