: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی، 4 جون (ذرائع) ملک بھر میں لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے نتائج مسلسل آ رہے ہیں۔ اس انتخاب نے جہاں حکمراں بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کیا ہے وہیں مسلسل شکستوں کا شکار کانگریس نے اپنی کارکردگی میں بہتری لائی ہے۔ بی جے پی فی الحال 242 سیٹوں پر ہی پھنسی دیکھ رہی ہے-
وہیں کانگریس 99 سیٹوں پر ہے، بی جے پی کو ایک طرف یو پی اور راجستھان میں شکست ملی، جہاں اس نے 2014 اور 2019 میں بڑی جیت حاصل کی تھی، لیکن پنجاب میں بھی بی جے پی کو زبردست شکست ملی ہے، یہاں اسکا کھاتا ہی نہیں کھلا ہے، پنجاب کی کل 13 سیٹوں میں سے 7 سیٹوں پر کانگریس نے برتری حاصل کی ہے-