مغربی بنگال/13مئی(ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کی فوٹوشاپ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار بی جے پی یوا مورچہ کی خاتون رہنما پرینکا شرما نے اپنی گرفتاری کے خلاف پیر کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے-
سپریم کورٹ کی جج اندرا بنرجی اور جسٹس سنجیو کھننہ کی بینچ منگل کو اس عرضی پر سنوائی کریے
گی،
پرینکا شرما کے وکیل نیرج کشن نے میڈیا کو بتایا، ریاست میں کام کاج پوری طرح بند ہونے کی وجہ سے انکے موکیل کے سامنے سپریم کورٹ سے عرضی لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا-
پرینکا پر اداکارہ پرینکا چوپڑا کی اس تصویر پر وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی کا چہرہ چپکانے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے جو نیویارک کے میٹ گالا کے دوران کھینچی گئی تھی.