نئی دہلی،26اگسٹ (ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دہلی آنے کے بعد گجرات میں سیاسی حالات بدلے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی وہاں کمزور ہوئی ہے اور اس کا اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو فائدہ ہو گا۔
مسٹر تیواری نے خبر رساں ایجنسی یواین آئی نیوز ایجنسی کے ہیڈ
کوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ گجرات میں دیہی علاقوں میں کانگریس کی حالت ٹھیک رہی ہےْ شہری علاقوں میں بی جے پی کی پکڑ اچھی رہی ہے اور گزشتہ انتخابات میں اس کا فائدہ ملا ہے لیکن اب صورت حال بدل گئی ہے۔
بالخصوص جب سے مسٹر مودی دہلی آئے ہیں گجرات کے شہری علاقوں میں ہلچل ہے اور لوگ کانگریس کی طرف دیکھنے لگے ہیں۔