غازی پور، 13 مئی (یو این آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ذات پات کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کا قتل کرانا چاہتی ہے ۔
انہوں
نےگزشتہ دنوں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ یہ حملہ دلتوں، پسماندہ اورمحروم طبقے کے حقوق کے لیے اٹھ رہی ہماری آواز پر حملہ ہے ۔
میں غریب، دلتوں اور پسماندہ طبقے کی آواز بلند کرتا رہوں گا، چاہے اس کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑے ۔