the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جونپور:29 جنوری(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے لیکن سماج واد میں یقین رکھنے والے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
بدھ کو ایس پی لیڈر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈر رام کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن اپنی زبان پر کوئی قابو نہیں رکھتے۔انکی پارٹی این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کرنا بند نہیں کرسکتی کیونکہ بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لئے سبھی مذاہب،ذات و طبقات برابر ہیں ۔
ریاست میں عصمت



دری،قتل و غارت گری کےبڑھتے واقعات پراپنی تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ملک میں ترقی کے نام پر ریاست کی حکومت پوری طرح سے ناکام ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت پرملکی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوٹ بندی سے لے کر جی ایس ٹی نے کاروباریوں کی ریڑھ توڑ دی ہے۔
سی اے اے پر سوال اٹھاتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی عوام کو گمراہ اور اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت’’ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی‘‘ بن گئی جس نے اب’’گنگا یاترا‘‘ کا نیا ’ایونٹ‘ ایجاد کرلیا ہے۔’’ گنگا تو میلی کی میلی ہی ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.