نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دھاندلی اور بے ایمانی کے ذریعے دہلی انتخابات لڑنا چاہتی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ پیٹ پڑ گنج سے ہمارے امیدوار اودھ کمار اوجھا کا ووٹ گریٹر نوئیڈا میں بنا ہوا تھا۔ انھوں نے 26 دسمبر کو فارم 6 بھر کر دہلی میں ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے
درخواست دی تھی، لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔ کسی نے انہیں بتایا کہ چونکہ ان کا ووٹ گریٹر نوئیڈا میں ہے ، اس لیے انہیں اپنا ووٹ ٹرانسفر کرنے کے لیے فارم 6 نہیں بلکہ فارم 8 بھرنا ہو گا۔ انہوں نے 7 جنوری کو فارم 8 بھرا۔ قانون کے مطابق 7 جنوری فارم 8 داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ الیکشن کمیشن کے مینول میں کہا گیا ہے کہ فارم 6 ، فارم 7 ، فارم 8 کا غذات نامزدگی کی آخری تاریخ سے 10 دن پہلے تک بھرا جا سکتا ہے۔