the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 02 نومبر (یواین آئی) کانگریس نے گجرات کے ایک ایم ایل اے کا پارٹی بدلنے کے لئے 10 کروڑ روپے لینے سے متعلق ویڈیو سامنے آنے کے بعد الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کی بھوکی ہے اور اس کے لئے بڑے پیمانے پر وہ کالے دھن کا استعمال کرتی ہے کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی ، پارٹی کے گجرات انچارج راجیو ساتوا اور گجرات پردیش کانگریس کے سابق صدر ارجن موڈواڈیا نے پیر کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی میں اقتدار کی بے انہتا بھوک ہے اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے



کہا کہ گجرات اسمبلی کی سابق ممبر سونا بھائی پٹیل نے گذشتہ روز ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی بدلنے کے لئے انہیں 10 کروڑ روپے دیئے گئے ۔ انہوں نے ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لیا اور کہا کہ یہ رقم ان دونوں رہنماؤں کے کہنے پر انہیں پہنچائی گئی۔
کانگریس رہنماوں نے کہا کہ یہ سب کیمرے کے سامنے کہا گیا ہے اور اس کے لئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ واضح ہے کہ حکمراں جماعت بدعنوانی میں ملوث ہے اوروہ اقتدار کے لئے گجرات ہی نہیں ملک کے دیگر حصوں میں بھی ایم ایل اے کی خریدوفروخت میں شامل رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.