پنجی، 10 فروری (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور نے جمعرات کو مودی حکومت پر تمام محاذ پر ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک کے سماجی ماحول کو تباہ کر دیا
ہے۔
یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر انور نے کہا،’وزیراعظم مودی عوام کے ذریعے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اور ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ختم ہوتی جارہی ہے‘۔