the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،17مارچ(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کو آج صلاح دی کہ کورونا وائرس کووڈ 19 جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کےلئے پارٹی کوئی سیاسی یا تنظیمی مہم اور پروگرام نہ چلائے اور مہاماری کی روک تھام کےلئے بیداری مہم میں فعال کردارادا کرے۔
مسٹر مودی نے یہاں پارلیمنٹ کی لائیبریری میں منعقد پارلیمانی پارٹی کی ہفتہ وار میٹنگ میں یہ اپیل کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ بی جےپی کو تب تک کوئی بھی سیاسی یا تنظیمی مہم یا پروگرام نہیں کرنے چاہئے جب تک کہ اس مہاماری کا خاتمہ نہ ہوجائے۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس مہاماری سے بچنے کےلئے



بیداری مہم میں حصہ لیں۔
مسٹر مودی نے کہاکہ اس وقت ہمیں کسی قسم کی اختلاف کو ظاہر نہیں کرنا چاہئے اور پوری طرح متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیغام پارٹی میں نیچے تک جانا چاہئے اور اس پر سنجیدگی سے عمل ہوناچاہئے۔
وزیراعظم کورونا وائرس کے انفیکشن سے نمٹنے کےلئے ڈاکٹر،نرس اور ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین اور افسروں اور سکیورٹی گارڈس کی فرض شناسی کی ستائش کی۔انہوں نے کووڈ 19 کے بارے میں بیداری پھیلانے کےلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے رول کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی انہیں میڈیا کے نمائندوں سے ملنا ہی چاہئے۔کیونکہ میڈیا نےواقعی بہت ہی قابل ستائش رول ادا کیاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.