نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کی طرف سے قبضے کی گئی جائیدادوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اسے بتانا چاہئے کہ کارپوریشن انہیں کب بلڈوز کرے گی۔
عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان اور گریٹر کیلاش سے ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کئی دنوں سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ بی جے پی دہلی کے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے پیچھے ہے۔ ان کے گھر، ان کی
دکان توڑنے کا مقابلہ ہے۔ دہلی بی جے پی کے لیڈروں اور کونسلروں کے مطابق ان لوگوں کو چھوڑ کر باقی تمام لوگ مجرم ہیں۔ آج ہم آپ کو بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے گھروں کی تصویریں دکھائیں گے۔ جس میں خاص طور پر دہلی بی جے پی اور ایم سی ڈی سے وابستہ لوگوں نے اپنے گھروں میں تجاوزات کررکھا ہے۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، چونکہ ایم سی ڈی اب براہ راست مرکز کے تحت آتا ہے اس لیے ہم ان سے جاننا چاہیں گے کہ آپ ان لیڈروں کے گھروں پر بلڈوزر کب چلا رہے ہیں؟