کلکتہ,8 مارچ (یواین آئی) اداکارہ کوشانی مکھرجی جن کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہیں تھیں مگر انہیں ترنمول کانگریس کرشنا نگر سے امیدوار بنایا ہے آج انہوں نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستیں خواتین کی عصمت دری کے مراکز ہیں
۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر کوشانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ممتا بنرجی کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی ہی واحد خاتون ہیں جنہوں نے بنگال ہی نہیں بلکہ ہندوستان کا نام روشن کیا ہے ۔
ممتا بنرجی کی اسکیموں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔