جو رہاٹ ، (آسام ) 18 جنوری (یو این آئی) کا نگریسی لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) ملک میں نفرت پھیلاتے ہیں ، لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر لڑاتے ہیں اور پھر لوگوں کے پیسہ لوٹتے ہیں۔
بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران جمعرات کو آسام ناگالینڈ کی سرحد پر واقع
کچاری دیو را پارہ میں ایک ، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یا تر انکالی تھی اور اب وہ مشرق سے لے کر کشمیر کے سفر پر ہیں۔ بھارت جوڑو یا تر (4000 کلو میٹر کی تھی۔ اس وقت بی جے پی کے لوگ یاترا کے فائدے پر سوال اٹھاتے تھے ، لیکن سچ یہ ہے کہ اس یا ترانے ہندوستان کا سیاسی بہت بڑے بیانیہ ہی بدل دیا ہے۔