: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 09 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سماج کو تقسیم کررہے ہیں اور وہ ذات پات کے نظام کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔
مسٹر کھڑگے نے ٹویٹ کیا کہ کل آپ نے ' نے مودی جی کی ناسک تقریر سنی ہو گی۔ انہوں نے ہم پر ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ اوبی سی کارڈ کھیلا،
کانگریس کو گالی دی اور کئی جھوٹے الزامات لگائے۔
انہوں نے کہا کہ جس سماج کو منو نے چار ورنوں میں تقسیم کیا تھا، بی جے پی اور سنگھ کے لوگ ہمیشہ اسی تصور کو آگے بڑھاتے رہے ہیں۔ وہ آئین کے بجائے منو اسمرتی کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ بی جے پی ۔ آرایس ایس نے چار ور نا نظام میں پانچواں ورنا اتی شو در شامل کیا ہے۔ یہ بابا صاحب کے آئین کی طاقت ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملتے ہیں اور ان کا تحفظ ہوتا ہے۔