نئی دہلی، 2 نومبر (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مدھیہ پردیش، میزورم اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے 229 امیدواروں کا آج اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی
موجودگی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی صدارت میں کل شام یہاں ہونے والی پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔
مدھیہ پردیش کے لئے 177 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی ہے جبکہ میزورم کے 24 اور تلنگانہ کے 28 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی گئی ہے۔