the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دارالحکومت میں ہفتہ کے آخر میں کرفیو ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے حالانکہ نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی موجودگی کی اجازت دی ہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر کو کورونا معاملوں کی کم تعداد کی وجہ سے ہفتہ کے آخر میں کرفیو ختم کرنے کی تجویز بھیجی تھی مسٹر بیجل نے ہفتے کے آخر میں کرفیو ختم کرنے کی تجویز کو منظور نہیں کیا ہے، حالانکہ انہوں نے نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی موجودگی کی اجازت دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی انتظار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک نئے



معاملوں کی رفتار پر قابو نہیں پایا جاتا، پابندیوں کو جاری رکھنا درست ہوگا۔
مسٹر کیجریوال کی طرف سے بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا تھا کہ دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔ ایسی صورت حال میں بازاروں میں طاق وجفت نظام کو ختم کیا جائے اور ویک اینڈ کرفیو کو بھی ہٹایا جائے۔ ان کی طرف سے تیسری تجویز یہ بھی تھی کہ نجی دفاتر کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ان میں سے لیفٹیننٹ گورنر نے دو تجویزوں کو مسترد کر دیا، لیکن نجی دفاتر میں 50 فیصد موجودگی کے معاملے کو قبول کر لیا ہے۔ فی الحال دہلی میں نافذ ویک اینڈ کرفیو کے تحت کرفیو ہر جمعہ کی رات 10 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.