: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 17 جنوری ( یو این آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی بہبود کی اسکیموں کو جاری رکھنے اور انہیں بدعنوانی سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ غریبوں کو 500 روپے میں گھریلو کوکنگ گیس سلنڈر اور ہولی دیوالی کے دوران ایک سلنڈر مفت دینے کا وعدہ
کیا گیا ہے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں تیار کیے گئے دہلی سنکلپ پتر -1 کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یہاں پہلے سے چلائی جانے والی بدعنوانی سے پاک تمام عوامی فلاحی اسکیموں کو جاری رکھا جائے گا اور ان کو آگے بڑھایا جائے گا ۔