: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی مدت کار اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے جون 2024 تک بڑھا دی گئی ہے راجدھانی میں منعقد ہونے والی بی جے
پی کی قومی ایگزیکٹو نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی اور مسٹر نڈا کی میعاد جون 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایگزیکٹو میٹنگ میں یہ تجویز پیش کی جس کی تمام اراکین نے متفقہ طور پر حمایت کی۔