the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)کو 21 جنوری کے پہلے نیا قومی صدر مل جائے گا۔ پارٹی نے قومی صدر کے انتخابات کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ ایکزی کیٹیوصدر جگت پرکاش نڈا پارٹی کے نئے صدر ہوں گے۔
بی جے پی کے صدرکے انتخابی انچارج رادھا موہن سنگھ نے یہاں یہ اعلان کیا۔ انتخابی پروگرام کے مطابق نامزدگی کے کاغذات صبح دس بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بھرے جائیں گے اور 13:30 بجے نامزدگی کے کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔ مسٹر سنگھ کے مطابق نامزدگی کے کاغذات 13:30 بجے سے 14:30 تک واپس لئے



جاسکیں گے۔ اگر ضرورت ہوئی تو 21 جنوری کو صبح 10 بجے سے دو بجے کے درمیان ووٹنگ ہوگی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینے سے بوتھ سے لے کر ضلع اور ریاستی سطح کے تنظیمی انتخابات ہورہے تھے اور اب تک 75 فیصد بوتھ کمیٹیاں، 50 فیصد ڈویژن کمیٹیاں، 60 فیصد ضلع کمیٹیوں کے انتخابات ہونے کے بعد 21 صوبوں میں ریاستی صدر اور قومی کونسل کے اراکین کے انتخابات ختم ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد ہی قومی صدر کے انتخابات کے پروگرام کااعلان کیا گیاہے۔
بتایا گیا ہے کہ مہینے کے آخر میں ایک دن کے لئے قومی کونسل کی میٹنگ دہلی میں بلائی جاسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.