نئی دہلی، 11 جنوری (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی ایودھیا کے رام جنم بھومی بابری مسجد پر جلد ہی شاندار مندر کی تعمیر کے حق میں ہے، لیکن کانگریس اس میں روڑے ڈال رہی ہے ۔
مسٹر شاہ نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'بی جے پی چاہتی ہے کہ رام جنم بھومی پر جلد از جلد ایک شاندار مندر بنے ۔ سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا فیصلہ کو جلد از جلد ہو لیکن کانگریس پارٹی اس میں ایک کے بعد ایک روڑے ڈالنے کا کام کررہی ہے'145َ
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اعلی رہنما اور وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں سماعت 2019 کے عام انتخابات تک س ٹالنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کانگریس سے اس معاملے میں اپنے موقف کو واضح کرنے کے لئے کہا۔ بی جے پی کے صدر نے کہا، 'ہم آئینی طور پر رام مندر تعمیر کرنے کے لئے پابند عہد ہیں'۔
style="text-align: right;">