the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23جولائی(ایجنسی)لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف وہپ انوراگ ٹھاکر اور نشی کانت دوبے سمیت کئی ممبران نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے اور وزیر اعظم نریندر مویدی کو طنزیہ انداز میں "چوکیدار" کہنے پر مراعات شکنی کا نوٹس دیا ہے۔
مسٹر دوبے نے یو این آئی سے کہا " ہم لوک سبھا اسپیکر پر ا س بات کے لئے زور ڈالیں گے کہ ان نوٹس کی جانچ کے لئے مراعات شکنی کمیٹی کے پاس بھیجا جائے تاکہ مسٹر گاندھی کے خلاف مناسب کارروائی ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ جمعہ کوایوان میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران مسٹر گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ مسٹر مودی چوکیدار سے بھاگیدار



بن گئے ہیں اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔

بی جے پی کے ذرائع نے کہا کہ مسٹر ٹھاکر اور مسٹر دوبے کے علاوہ بی جے پی کے کرناٹک سے ممبر پرہلاد جوشی نے بھی کانگریس صدر پر غیرحقیقی اور بے بنیاد باتوں کے ذریعہ مسٹر مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کا امیج خراب کرنے کے الزامات لگائے ہیں۔
لوک سبھا اسپیکر کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ مسٹر گاندھی نے جو کچھ بھی کہا ہے اس کی تصدیق نہیں ہوسکتی اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور یہ وزیراعظم کے وقار کو نقصان پہونچانے کی سوچی سمجھی کوشش ہے جو سنگین نوعیت کی مراعات شکنی بھی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.