حیدرآباد14جنوری(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کوحیدرآباد میں پولیس نے ان کے گھر پر نظر بند کردیا۔
چلو بھینسہ کی اپیل کرنے والے سنگھ کے مکان کے
سامنے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔
پولیس نے تلنگانہ نے ضلع نرمل کے فرقہ وارانہ حساس بھینسہ علاقہ میں دفعہ 144نافذ کردیا ہے جہاں دو طبقات کے تصادم کا واقعہ پیش آیا۔