لکھنؤ،13 جنوری (یواین آئی) اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے ارکان اسمبلی ے استعفی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے شکوہ آباد سیٹ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر مکیش ورما نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دےدیا ہے ورما نے ریاستی بی جےپی کے صدر سوتنتر دیو سنگھ کو بھیجے استعفی میں خود کو حال ہی میں یوگی حکومت میں وزیر کے عہدے سے استعفی دینے والے سوامی پرساد
موریہ کو اپنا رہنما بتاتے ہوئے پارٹی پر دلتوں اور پسماندوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پارتی کے ریاستی صدر کو ان کی طرف سے 11 جنوری کو استعفی بھیجا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو موریہ نے بھی وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اس کے بعد جمعرات کو وزیر جنگلات دارا سنگھ چوہان نے بھی حکومت سے استعفی دے دیا۔ اس دوران موریہ کے حامی کچھ اراکین اسمبلی نے بھی بی جےپی سے خود کو الگ کرلیا۔