بنگلورو، 3 ستمبر(ذرائع) کرناٹک سے بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی ایک بار پھر تنازعہ میں ہیں۔ اروند لمباولی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک خاتون کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بنگلورو میں ایم ایل اے کے کہنے پر خاتون کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور پولیس نے پوچھ تاچھ کے
بعد اسے واپس بھیج دیا۔ ان کے خلاف سرکاری کام کاج میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کرناٹک کے بی جے پی ایم ایل اے اروند لمباولی نے ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے لمباولی سے بنگلورو کے ورتھور علاقے سے متعلق اپنے مسئلے کے بارے میں بات کرنے اور اپنی شکایتی خط دینے کی کوشش کی-