نئی دہلی/9مئی(ایجنسی) کانگریس نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر محکمہ انکم ٹیکس سمیت مختلف مرکزی ایجنسیوں کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی کمیشن کو آج ایک میمورینڈم پیش کرکے کہاکہ وہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کو غلط طریقہ سے متاثر کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
کانگریس کے سینئر لیڈر آنندشرما کی قیادت میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کا ایک وفد آج سہ پہر یہاں انتخابی کمیشن سے ملا اور بی جےپی پر کرناٹک میں مرکزی ایجنسیوں کا ناجائز
استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک میمورینڈم دیا۔کمیشن سے ملاقات کےبعد مسٹر شرما نے صحافیوں کو بتایاکہ میمورینڈم میں کرناٹک میں بی جے پی کے "کارناموں "کی جانکاری دی گئی ہے ۔اس میں بی جےپی کے ذریعہ محکمہ انکم ٹیکس سمیت سبھی مرکزی ایجنسیوں کا اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے کے لئے استعمال کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ بی جےپی مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ کرناٹک میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو پٹری سے اتاررہی ہے ۔