حیدرآباد، 5 جنوری (ذرائع) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے چہارشنبہ کے روز بی جے پی کو 'بکواس جملہ پارٹی' قرار دیا اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف ان
کے حالیہ تبصروں کے لیے زعفرانی پارٹی کے سربراہ جے پی نڈا پر سخت تنقید کی۔
کے ٹی آر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کچھ ریگولیٹری ایجنسیوں کا استعمال کرکے اپنے سیاسی مخالفین پر حملہ کرتی ہے۔