نئی دہلی، 8 اپریل (ایجنسی) کانگریس نے مودی حکومت پر گزشتہ پانچ برسوں میں دھوکہ اور وعدہ خلافی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پیر کے دن کہا کہ اس انتخابات میں ملک کی عوام بی جے پی کو مسترد کردے گی اور وزیراعظم مودی کو جھولا اٹھاکر جانا پڑے گا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل، میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا، انتخابی منشور کمیٹی کے ممبر پروفیسر راجیو گوڑا اور پروفیسر
گورو بلبھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں مودی حکومت کی پانچ برسوں کی 125 ناکامیابیوں پر تیار ایک کتابچہ جاری کیا اور کہا کہ گزشتہ پانچ برس وعدہ خلافی کے رہے ہیں اور یہ سب چونکانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمع خوروں اور کالابازاری روکنے کے لئے بی جے پی نے خصوصی عدالتیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کیا کچھ نہیں۔ بیرون ممالک سے 80 لاکھ کروڑ بلیک منی لانے کی بات کہی گئی تھی لیکن عوام کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے نیرو مودی جیسے لوگوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت دے دی گئی تاکہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکے۔