حیدرآباد، 10/نومبر (یواین آئی)ٹی آر ایس لیڈروسابق وزیر ایم نرسمہلو نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کو دلتوں کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ تلنگانہ بھون میں
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ملک کی 28 ریاستوں میں کہیں بھی دلت بندھو جیسی اسکیم ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ ایک دلت کے طور پر بی جے پی کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں دلتوں کے ساتھ کبھی انصاف نہیں ہوا۔