بھوپال، 10 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے ایک وفد نے آج یہاں اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر بنگلور میں ڈیرہ ڈالنے والے کانگریس کے 19 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کی هارڈ کاپی سونپی۔
سابق وزیر داخلہ بھوپیندر
سنگھ بنگلور سے 19 استعفیٰ لے کر ہوائی جہاز سے بھوپال پہنچے۔
اس کے بعد مسٹر سنگھ، اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما گوپال بھارگو، سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سيتاسرن شرما، سابق وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا کے علاوہ کئی بی جے پی اراکین اسمبلی پیدل مارچ کرتے ہوئے صدر کی رہائش گاہ پہنچے۔